کراچی( بی ایل آٸی) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیئرمین محسن شیخانی نے آباد توسیع منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے جنا ح ہال کا افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین انور داؤد،وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا،سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب،آباد کے سابق چیئرمینز محمد حنیف گوہر،عارف جیوا،جنیداشرف تالو اور آبا ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نقاب کشائی کے بعد محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں تقریبا بند ہوچکی ہیں۔انھوں نے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز سے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔ مختصر عرصے میں اسٹیٹ آف آرف جناح ہال کی تعمیر پر محسن شیخانی نے انورداؤد اور خواجہ محمد ایوب کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ 972۱ میں آباد کے قیام کا مقصد بلڈرز،ڈیولپرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا تھا۔اپنے قیام کے بعد آباد نے کئی سنگ میل عبور کیے۔آج اسٹیٹ آر آرٹ جناح ہال کا افتتاح بھی انہی کارناموں مین سے ایک ہے۔اس موقع پر انور داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد کہ ممبران کی تعداد میں اضافے اور آباد کے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر جناح ہال کی تعمیر شروع کی گئی۔انھوں نے آباد کے اس توسیعی منصوبے کی منظوری ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی نے ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک دن میں ہی منظور کی جس پر آباد ان سے تشکر کا اظہار کرتی ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ون ونڈو آپریشن کے تحت صرف ایک ہی منصوبے آباد توسیعی منصوبے کی منظوری کے بعد اب تک کوئی بھی رہائشی منصوبہ منظور نہ ہوسکا۔ انور داؤد نے کہا کہ آباد کے ممبر بلڈرز اور ڈیولپرز تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تعمیراتی منصوبے شروع کرتے ہیں لیکن افسوس چند غلط لوگوں کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث تمام بلڈرز کو مافیا کہا جاتا ہے جس سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔انھوں نے تمام ممبران سے کہا کہ متحد ہوکر غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ایسے مافیاز کو بے نقاب کیا جائے۔اس موقع پر خواجہ محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہال اور اس سے منسلک بیسمنٹ کی تعمیر 9 ماہ کی قلیل مدت میں تکمیل ایک بڑا چیلنج تھی تاہم ٹیم میں شامل ساتھیوں کی انتھک محنت کے باعث یہ ٹاسک مکمل ہوسکا۔اس موقع پر سیلانی ویلفیئر کے سرپرست حضرت مولانا بشیر فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے ،اس وقت اگر چہ وطن عزیز کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن آباد کے تمام ممبر بلڈرز اور ڈیولپرز سے اپیل ہے کہ منافع کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تعمیراتی منصوبے شروع کریں تاکہ لاکھوں افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ ہوں۔ تقریب کے آخر میں آباد سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.