ملک میں اصل جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان

ملک میں اصل جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان

ملک میں اصل جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان

لاہور( بی ایل آٸی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتر سکی۔ اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں، ملک میں اصل جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہور میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت الحدیث کے مرکزی رہنما پروفیسر ساجد میر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن اور پروفیسر ساجد میر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پرتشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ عام آدمی بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ آج لوگ حالات سے تنگ ہو کر خودکشیاں کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بعض پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن منقسم ہوئی۔ جے یو آئی (ف) اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔ عوام کو اب قومی وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.