ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان

ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان

ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان

لاہور(بی ایل آٸی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں مکمل نہیں بلکہ سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے۔ پاکستان امیرملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیاجائے۔شروع سے موقف ہے کہ کاروبار کو چلنا چاہیے۔ شروع سے کہا کورونا کا پھیلاوَ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتارہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال بجٹ میں بھی ہمیں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔ نیویارک امیرترین شہرہےلیکن وہ بھی معاشی بحران سےدوچارہوچکاہے۔ 13مارچ کوہم نےلاک ڈاوَن کیاتھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاوَن کی وجہ سے نیویارک کا دیوالیہ نکل گیا تو سوچیں پاکستان کا کیا حال ہوگا۔ شروع سے کہا کہ ایس اوپیزپرعمل کریں اوراحتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی دیرملک بند کریں گے، اتنی معیشت برباد ہوگی۔ غریب ملکوں کیلئےاسمارٹ لاک ڈاوَن بہترین آپشن ہے۔اگر ہم کاروبار کا موقع دے رہے ہیں توایس اوپیز پرساتھ ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے موجودہ صورتحال میں احتیاط نہیں کی۔ لوگ کورونا وائرس کوسنجیدہ نہیں لےرہے۔ عوام احتیاط کریں گے تو اسپتالوں پردباوَکم پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اب ہم سختی کریں گے اور سلیکٹڈ لاک ڈاوَن کریں گے۔ ہم نے کورونا کا پھیلاوَ روکناہے۔ پبلک جگہ پر بغیر ماسک کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب بھی ہم کوروناکوروک سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے لیے،ملک کیلئے، بزرگوں کیلئے اورغریبوں کیلئے احتیاط کریں۔ ٹائگر فورس کےرضاکاروں کے ذریعے ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کروائیں گے۔

اس موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ 540 وینٹی لیٹرزکومریضوں کیلئے مختص کیا تھا۔ کورونا مریضوں کیلئے 10 ہزار بیڈزمختص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور سیمت پنجاب میں مکمل لاک ڈاوَن کی تجویز مستردکردی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply