لاہور (بی ایل آ ئی) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی کمپنی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایسکورٹس (Escorts) انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ خرید لیا ہے ۔ بینک کی خریداری کا انتظام و انصرام معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی کمپنی اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سپرد کردیا گیا ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کی جانب سے بینک کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستانی قانون کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 13 لاکھ 84 ہزار 24 شیئرز جو کہ مجموعی حصص کا 71 اعشاریہ 16 فیصد بنتے ہیں خرید نے کا اور شیئرز کی خریداری کے ساتھ بینک کے انتظامی حقوق بھی حاصل کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسکرٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی خریداری کا انتظام و انصرام سونپا گیا ہے۔بینک کی خریداری کے وقت یہ خط لکھنا قانونی تقاضا ہے ۔واضح رہے کہ اسکرٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اسکرٹس گروپ آف کمپنیز کا حصہ تھا۔ گروپ کے چیئرمین بشیر احمد نے 1996 میں یہ بینک قائم کیا تھا ۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.