اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھرسے جہاں مختلف ممالک میانمارکے مسلمانوںپرمظالم کے خلاف بول رہے ہیں وہیں پرپاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض بھی روہنگیامسلمانوںکی مددکے لیے میدان میں آگئے ۔پاکستان کے بزنس ٹائیکون نےبرماکے روہنگیامسلمانوں کے لیے ایک ارب روپے کااعلان کرتے ہوئے حکومت سے کہاکہ حکومت کو65والی جنگ کے جذبے کی ضرورت ہے ۔کیاپاکستان 10سے 15لاکھ مسلمانوں کونہیں رکھ سکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں
روہنگیامسلمانوںکی آوازدنیابھرمیں اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ہمارے ملک میں پیسے کی کمی نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں نے دولت کہاں لے کرجانی ہے۔حکومت کومیانمارکے مسلمانوں کی آوازاٹھانی چاہیے اس نیک عمل کے صدقے اللہ تعالیٰ پاکستان کے بہت سے مسائل حل کردے گا۔کئی ممالک نے مسلمانوں کوپناہ دی۔ملک ریاض نے روہنگیامسلمانوں کورہائش اورایک ارب روپے دینے کابھی اعلان کردیا۔