کمپالا(ویب ڈیسک)یوگنڈاخط استواپرواقع ہے جہاں سال بھرکے تمام مہینوں میں دن رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں ہوتاموسموں کی تبدیلی بھی اوقات پراثراندازنہیں ہوتی۔رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے دن بڑااوررا ت مختصرہوتی جائے گی۔ا س کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفرکرنے سے دن چھوٹااوررات طویل ہوتی چلی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوجاتے ہیں۔ہرسال روزے کے مختلف اوقات کی بحث میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیاکاایساملک بھی کرہ ارض پر موجودہے جس میں اسلام کی آمدکے بعدسے اب تک روزے کاوقت تبدیل نہیں ہوا
۔یہ شمالی افریقہ کاملک یوگنڈاہے جس میں دخول اسلام کے بعداب تک ہرسال وہاں کے مسلمان 12گھنٹے کاروزہ رکھتے ہیں ۔ایسااس لیے ہے کہ یوگنڈاخط استواپرواقع ہے جہاں سال بھرکے تمام مہینوں میں دن اوررات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں ہوتا،موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پراثراندازنہیں ہوتی۔یوگنڈااگرچہ مسلما ن ملک نہیں مگروہاں مسلمانوں کی تعدادایک کروڑ سے زائدہے جوکل آبادی کا27سے 30فیصدہیں ۔یوگنڈاکے مسلما ن نہ صرف ہرسال ایک ہی وقت میں میں روزہ رکھتے اورافطارکرتے ہیں بلکہ ان کی نمازوں کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوتے۔