خیبر ایجنسی: (بی ایل آ ئی) دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،سیکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود شاہ کس میں کارروائی کے دوران 66دہشتگرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود شاہ کس میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی کارروائیوں میں خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں چھ دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دریں اثناء خیبر پختون خواہ کے مختلف حصوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو سو چھبیس مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں سے ایک سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پشاور سے ستائیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے پشین، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں ضروری دستاویزات کے بغیر رہنے والے آٹھ افغان باشندوں کو گرفتار کیا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.