ملکی سلامتی کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، عمران خان، آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد(بی ایل آٸی)وزیرِ اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر موقع پر کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ‘شاہ محمود ‘اسد عمر اورڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply