ملاقات نہیں صرف بات، نوجوانوں کی نصف تعداد سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے، تحقیق

لندن

ماہرین نفسیات اور تحقیق دان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں 18 سے 24 سال کی عمر کے لگ بھگ نصف تعداد کے لوگ کسی اجنبی سے روبرو ملاقات کرنے کے بجائے فیس بوک، ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹس کا سہارہ لینا پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر ایک ہزار لوگوں میں سے 44 فیصد افراد کسی اجنبی سے آن لائن بات چیت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور آمنے سامنے بیٹھ کر ملنے سے کتراتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آج کل کے تیز ترین دور میں آن لائن بات چیت کے لئے واٹس ایپ کا سب سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کے نتیجے میں انسان تنہائیوں کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.