معین خان کا فٹس ٹرینر طالب احمد کو خراج تحسین

برسوں قبل ٹریننگ لینے والے معین خان کی محمد طالب سے ملاقات
معین خان کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ایتھلیٹکس فٹنس اسکول کے دورے کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں قائم ایتھلیٹکس فٹنس اسکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف کھیلوں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا اور پاکستانی کھیلوں کو باصلاحیت کھلاڑی فراہم کرنے پر اسکول کے ٹرینر و ہیڈ طالب احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر معین خان نے انہیں اکیڈمی کے حوالے سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محمد طالب نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سال قبل میں نے معین خان کو کرکٹ کیمپ کے موقع پر فٹنس سے متعلق آگاہی دی تھی، گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی کمشنر مراتھن ریس کے موقع پر معین خان نے مجھے پہچانا اور میرے ایتھلیٹکس اسکول آنے کا وعدہ کیا تھا اور آج انہوں نے وعدے کے مطابق میرے اسکول کا دورہ کیا اور یہاں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے باتیں کیں۔

برسوں قبل انڈر۔19 کرکٹ کیمپ کے موقع پر میں نے اور احمد مصطفیٰ نے کھلاڑیوں کو فٹنس کے حوالے سے ٹریننگ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے بعد بھی اگر معین خان نے یاد رکھا تو یہ میرے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میرا یہ عزم جاری ہے اور مستقبل میں بھی فٹنس ٹریننگ کا کام جاری رہے گا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.