معاہدے میں لاپرواہی برطانوی کےلئے بھاری نقصان کا باعث بن گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں مقیم ایک جوڑے کو اپنی ایک معمولی سے لاپرواہی سے بڑانقصان اٹھانا پڑ گیا۔ شمالی لندن میں مقیم مسٹر اور مز ہرش نے تین لاکھ پاﺅنڈ خرچ کر کے ایک باغ لیا اور بعد میں اس کی آرائش پر بھی لگ بھگ ایک لاکھ پاﺅنڈز خرچ کر ڈالے ۔ باغ 40ایکڑ رقبے پر محیط تھا اور اس میں چھوٹے اور بڑے سینکڑوں بیش قیمت درخت تھے جن میں سے کئی تین صدیاں پرانے بھی تھے۔انھوںنے نے گافارا نامی ایک ٹھیکدار سے معاہدہ کیا جس کے تحت وہ انھیں 27ہزار پاﺅنڈ ادا کرے گا اور اس کے عوض وہ درختوں کی تراش خراش کا مجاز ہو گا۔ٹھیکیدار نے تحریری معاہدے کر بعد بھاری مشینری باغ میں منگوا لی جسے دیکھ کربوڑھے میاں بیوی پریشان ہو گئے تو ٹھیکدار نے انھیں تسلی دلائی کہ وہ معاہدے کی پاسداری ہی کرے گا۔ان کے دیکھتے ہی دیکھتے ٹھیکیدار نے بڑے بڑے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑنا شروع کر دیا۔میاں بیوی اور ان کی جواں سالہ لڑکی چیختے چلاتے رہے لیکن ٹھیکدار نے اپنے جارحانہ عزائم جاری رکھے اور وہ سینکڑوں بیش قیمت درخت چٹ کر گیا۔بعد ازاں مسٹر ہرش اور ان کی بیوی نے معاہدے کے پیپر پر نظر دوڑائی تو انھیں پتہ چلا کہ انھوں نے اس کاغذ پر درختوں کی تراش خراش کے الفاظ واضح تحریر نہیں کیے تھے بلکہ انھوں نے اس پر معاملہ فہمی نہ رکھتے ہوئے درختوں کی کٹائی لکھ دیا تھا۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھیکدار نے انھیں ایک بیش قیمت اثاثے سے محروم کر دیا۔انھوں نے اس واقعے پر مقامی عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ ٹھیکدار کا کہنا ہے کہ اس کا عمل معاہدے کی تحریر کے عین مطابق تھا۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.