مشکل حکومتی فیصلے کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری، آرمی چیف

مشکل حکومتی فیصلے کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری، آرمی چیف

راولپنڈی( بی ایل آٸی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکل حکومتی فیصلے کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری،ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار،کوئی فرد واحد قومی اتحاد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ،یہ وقت ایک قوم بننے کا ہے، حکومت نے طویل مدتی فوائد کے حصول کیلئے مشکل اور نتیجہ خیز فیصلے کئے،معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں، مشکل فیصلے نہ کرنے سے مسائل بڑھے، ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں، سرخرو ہونگے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیمینار میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی قومی اہمیت کے معا ملا ت پر بات چیت ضروری ہے، ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، ماضی میں مشکل فیصلے نہ کرنے سےمشکلات بڑھ گئی ہیں، ماضی میں ہم مشکل فیصلے کرنے سے کتراتے رہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطہ کی ترقی کےلئے علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہو گا، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، مشکل فیصلے کرنے سے مختلف ملک معاشی بحران سے کامیابی سے نمٹے، ماضی قریب میں ایسی مثالیں موجود ہیں جب مختلف ممالک کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا، معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کیلئے سب کو ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، ان شاءاللہ ہم ان مشکل حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، یہ وقت ایک قوم بننے کا ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، حکومت نے طویل مدتی فوائد کے حصول کےلئے مشکل اور نتیجہ خیز فیصلے کئے، ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کےلئے ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، مشکل حالات میں کوئی فرد واحد قومی اتحاد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر خود مختاری کا تصور بے معنی ہے، مسلح افواج نے سالانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لے کر ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اب ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، وقت آ گیا ہے سب ایک قوم بن کر سوچیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کاسامنا ہے، معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں، اس طرح کے مذاکرے اور سیمینار انتہائی اہم ہیں، ہم تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کیلئے پرامید ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.