مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کیخلاف نہیں: راحیل شریف

ریاض (بی ایل ٰآئی )ریاض میں اسلامی اتحاد افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کہ مسلم ممالک کا اتحاد انسداد دہشت گردی کیلئے ہے کسی ملک یا فرقے کیخلاف نہیں۔
سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا, افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی، کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، تاہم ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔دنیا بھر میں دہشت گردی کے ناسور سے سب سے زیادہ مسلم امہ متاثر ہوئی، گزشتہ 6 برس میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں سے 70 فیصد مسلم ممالک میں ہوئیں، پاکستانی عوام اور افواج نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں، پاکستانی قوم  نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.