مسلم ملک انڈونیشیا کے ساحل سمندر پر یہ انتہائی خوفناک چیز اچانک ابھر کر سامنے آ گئی جسے دیکھ کر لوگوں نے دوڑیں لگا دیں ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا یہ کوئی کشتی یا جہاز نہیں ہے بلکہ ۔۔۔

جکارتہ(نیوزڈیسک) انڈو نیشیاءکے ساحل پر ایک نامعلوم سمندری مخلوق کی تیرتی ہوئی لاش اچانک اوپر آ گئی جسے دیکھ کر شہریوں کے ہوش وہواس ہی اڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاءکے جزیرہ سیرم کے ساحل پر اچانک نامعلوم سمندری مخلوق کی لاش اچانک اوپر آ گئی جسے ابتدائی طور پر شہریو ںنے کوئی ڈوبی ہوئی کشتی سمجھا یا پھر جہاز لیکن ایسا کچھ نہیں تھا ۔تحقیق کاروں نے پتہ لگایاہے کہ یہ ایک سمندر مخلوق ہے جو کی موت تقریبا تین دن پہلے ہوئی ہے اور اس میں سے خون بھی بہہ رہاہے جبکہ اس کی لمبائی تقریبا 15میٹر ہے ۔جزیرے پر موجود سیاحوں اور دیگر شہریو ںنے جب اسے دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ۔انڈونیشیا کی بحریہ کا کہناہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پرویل مچھلی کی ایک نسل ’ہمپ بیک ‘کی معلوم ہوتی ہے جبکہ دیگر کا کہناہے کہ یہ کوئی اور ہی مخلوق ہے تاہم اس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.