مسلم لیگ ن نے 3ہائی پاور تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد( بی ایل آٸی)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایک نہیں تین ہائی پاور انکوائری کمیشن بننے چاہئے ، ایک ہائی پاور انکوائری کمیشن بننا چاہئے جو عمران خان کادماغی معائنہ بنے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں ، دوسر ا ہائی پاور کمیشن کمیشن بننا چاہئے کہ وزیر اعظم کی تقریر کو کیوں سنسر کیا جاتاہے؟

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ ایک نہیں تین ہائی پاور انکوائری کمیشن بننے چاہئے ، ایک ہائی پاور انکوائری کمیشن بننا چاہئے جو عمران خان کادماغی معائنہ بنے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں ، دوسر ا ہائی پاور کمیشن کمیشن بننا چاہئے کہ وزیر اعظم کی تقریر کو کیوں سنسر کیا جاتاہے؟یہ کیسا وزیر اعظم ہے جو اپنی تقریر بھی صحیح طرح عوام تک نہیں پہنچا سکتا ، تیسرا ہائی پاور کمیشن بننا چاہئے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی میں اتنا اضافہ کیا اور دس ماہ میں نو ارب ڈالر کا قرضہ لیا ، اس کی انکوائری کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو قرضہ لیا ، کوئی بھی انکوائری کمیشن بنے ، ہم ایک ایک پیسے کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، میں جان دیدوں گا یہ با ت وہ بندہ کررہاہے جو کہتا تھا کہ میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کرلوں گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن وہ اپوزیشن ہے جس نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے ، یہ اپوزیشن گبھرانے والی نہیں ہے ،حکومت کو آئی ایم ایف ڈکٹیٹڈ بجٹ کا جواب دینا پڑے گا ، ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائے جائیں ہم ایک ایک جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.