مستونگ میں دھماکا، 85 شہید، 150 زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 85 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے دھماکےمیں زخمی ہونے والے  100 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق پی بی 35 کے امیدوار سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ گاہ پہنچے تھے کہ وہاں دھماکا ہوگیا ،موقع پر ہی 10 افراد جاں بحق ہوئے،سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ اور مستونگ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15 افراد اسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےجس کے بعد تعداد میں بڑھتی رہی،جو 85 تک پہنچ چکی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا ،دھماکے میں 16 سے 20کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مبینہ حملہ آور کی باقیات اکٹھی کرلی گئی ہیںجبکہ سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے اپنے بھائی کی شہادت کی تصدیق کی ۔

واقعہ کےبعد پولیس،لیویز،ایف سی اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی،نگران صوبائی وزیرداخلہ اورضلعی انتظامیہ کےمطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق دھماکہ خودکش تھا،تاہم اس حوالےسےمزید تحقیقات جاری ہیں۔

About BLI News 3245 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.