مریم اورنگزیب کا حکومت کو وائٹ پیپرز کا جواب دینے کا چیلنج

مریم اورنگزیب کا حکومت کو وائٹ پیپرز کا جواب دینے کا چیلنج

مریم اورنگزیب کا حکومت کو وائٹ پیپرز کا جواب دینے کا چیلنج

اسلام آباد( بی ایل آٸی)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو معاشی وائٹ پیپر کا جواب دینے کا چیلنج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے ملکی معیشت، قومی اثاثے،روٹی، روزگار، کاروبار آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، نون لیگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کے ذریعے ملک وقوم کے اثاثوں میں اضافہ کیا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب کی پندرہ ماہ کی نالائقی پر حقائق نامہ جب سے جاری ہوا ہے، نالائقوں کی چیخیں بند نہیں ہورہیں، ‎کرائے کے ترجمانوں کی چیخ وپکار نون لیگ کی معاشی کانفرنس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

ترجمان نون لیگ کا کہنا تھا کہ ‎سچائی اورحقائق کی موجودگی میں آپ کا چور چور، ڈاکوڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا، ‎وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں روزگار، کاروبار میں اضافہ کیا، یہ تاریخ اور حکومتی ریکارڈ کا حصہ ہے، آپ اس کا جواب دیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تین دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.