مریم اورنگزیب کا ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج

مریم اورنگزیب کا ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج

مریم اورنگزیب کا ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج

اسلام آباد(بی ایل آٸی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء، آٹا، چینی، انڈے، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے علاج معالجے کی ادویات اور دیگر طبی سامان کی نایابی اور مہنگے داموں دستیابی پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بازار میں آکسی میٹرز ہزاروں روپے میں فروخت کر کے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ عمران صاحب آپ وزیر صحت اور وزیراعظم ہیں، خدارا جاگ جائیں، عوام کورونا سے مررہے ہیں۔ عمران صاحب گھروں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی دوائی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کورونا کی دوائیاں بازار سے غائب ہیں یا پھر سونے کے بھاؤ فروخت ہورہی ہیں۔ عمران صاحب بھاپ لینے والے کرسٹل تک بازار میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، آپ کہاں ہیں؟ عمران صاحب کھانے پینے کی اشیاء، آٹا، چینی، انڈے، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں، اسپتالوں کا دورہ کریں، دیکھیں لوگ کس طرح خوار ہورہے ہیں۔ عمران صاحب آکسیجن سلینڈرز اور وینٹی لیٹرز کی کمی اور عدم دستیابی کا نوٹس لیں۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply