مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیراعظم پر عدم اعتماد قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیراعظم پر عدم اعتماد قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیراعظم پر عدم اعتماد قرار دے دیا

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل نے وزیراعظم عمران صاحب پر اظہار عدم اعتماد کردیا ہے۔ اتحادی جماعتیں عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکی ہیں۔  پی ٹی آئی کے اپنے ارکان عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ غریب عوام عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ صوبہ نہ بنانے پر جنوبی پنجاب کے عوام عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ دیہاڑی دار، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اور سرکاری ملازمین عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ چینی، آٹا، بجلی، گیس کے بلوں میں ڈاکہ مارنے والوں پر عوام عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔ کورونا سے تنہا لڑتے عوام عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply