لندن (بی ایل آ ئی) مرکزی لندن کے علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکا آرچراسٹریٹ پرکلب میں ہوا۔ آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل لندن میں برطانیہ کے قدیم ترین کلب میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے مین خوف ہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد کلب کی عمارت کوخالی کرالیا گیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور اطراف کی سڑکیں بند کروادیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا گیس لیکج کےباعث ہوا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں ہونے والا یہ دھماکہ کسی دہشت گردی کی واردات نہیں بلکہ یہ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس کے اخراج یا بجلی کے نظام میں خرابی کے سبب ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق کلب میں ہونےوالادھماکا گیس سلنڈر یا الیکٹرک شارٹ سرکٹ کالگتا ہے۔پولیس نے سینٹرل لندن کے بڑے علاقے کامحاصرہ کرلیا اور کاروباربندرکھنےکی ہدایت کرکے علاقہ خالی کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔اسکاٹ لینڈیارڈ کاکہناہےکہ لندن دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.