محکمہ کھیل حکومت سندھ اور اعلی حکام سے مالی مدد کرنے کی اپیل

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) نیشنل سائیکلسٹ کاشف بشیر کو بس نے ٹکر مار کر زخمی کردیا،حادثے میں کاشف کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا جس کے نتیجہ میں جس کا ایک بڑے آپریشن کے بعد ان ان کو تقریبا چھ ماہ بستر پر گذرنے ہونگے۔غریب سائیکلسٹ جس نے ٹورڈ گوادر سائیکل ریس میں اوتھل سے اوڑماڑہ تک کا فاسلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ، بس کی ٹکر میں جہاں ان کی ٹانگ کا فریکچر ہوا،وہاں ان کی قیمتی سائیکل جس کی مالیت تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے تھی وہ بھی تباہ ہوگئی ، اب سائیکلسٹ کاشف کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی درخواست ہے کہ حکومتی سندھ ان کی امداد مد فراہم کرے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی ملیر کے رہائشی 32 سالہ نیشنل سائیکلسٹ کاشف بشیر کو گزشتہ ماہ ناتھا خان پل کے قریب اس وقت ایک تیز رفتار بس نے پیچھے سے ٹکر مار کر زخمی کردیا، جب وہ کراچی میں سندھ سائیکلنگ کی جانب سے منعقد کی گئی سائیکل ریس میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ بس نے ان کو ٹکر ماردی ،ڈرائیور کی اس لاپروائی کے نتیجہ میں کاشف بشیر کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا اور وہ وہ چھ ماہ کے لئے ان فٹ ہوگیا، اس کے ساتھ نیشنل سائیکلسٹ کاشف بشیر کی تقریبا3500 ہزار یورو میں خرید ی گئی اسپورٹس سائیکل بھی تباہ ہوگئی جواس نے اپنی پندرہ سالہ سائیکل کیئریئر میں بڑی مشکل سے اپنی جمع پونجی سے رقم اکٹھا کرکے خریدی تھی۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر سائیکلسٹ کاشف بشیر نے اپنی سائیکلنگ کے حوالے سے بتایا کہ اس نے ٹورڈی گوادر سائیکل ریس میں اوتھل سے اورماڑہ کا مشکل ترین 246کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، اس قبل فرانس میں ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں فرانس کے شہر کا مشکل فاصلہ میں ایک مرحلہ جو231 کلومیٹر کا تھا اس کاریکارڈ پہلے قائم کیا گیا تھا جو پاکستانی سائیکلسٹ نے توڑ دیا تھا۔کاشف بشیر نے بتایا کہ اس نے انہوں نے2005 میں انٹرنیشنل ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس میں شرکت کی تھی جس میں چار ممالک ایران ، جرمنی، بنگلہ دیش اور افغانستان کے سائیکلسٹ بھی شریک ہوئے تھے اس میں ان کی 15پوزیشن حاصل کی تھی ، اس کے علاوہ ملک میں قومی سطح کے سائیکلنگ مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ہیں ،ان نے جو ملکی سطح پر سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کی ان میںٹورڈی گوادر، ٹورڈی پنجاب، ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں شرکت کرچکے ہیں۔ٹورڈی سندھ سائیکل ریس میں اس نے مکمل تیاری کے بغیر شرکت کی تھی جس میں اس کی کوئی اچھی پرفارمنس نہیں تھی ،اس کے ساتھ کاشف بشیر نے کراچی میں ہونے والی سائیکل ریسوں میں تین مرتبہ پہلی ، تین بار دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں۔ اس ریس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ50 ہزار روپے خرچ کرکے انعام آپ کو صرف پانچ ہزار روپے ملتا ہے اس میں کیا خاک بندہ شرکت کرے گا، سائیکلسٹ کے لئے کوئی حکومتی سطح پر کوئیحوصلہ افزائی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی روزگار کی سہولت ہے ،ان سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ملک میں کوئی سائیکلنگ اوپر نہیں آرہا ہے ، سا ئیکلنگ کا کھیل کرکٹ سے زیادہ مہنگا ہے جس میں آپ کو مہنگا بیٹ اور گیند کے ساتھ باقی سامان درکار ہوتا ہے لیکن سائیکلنگ میں ایک سائیکل کی قیمت لاکھوں میں ہے، کاشف بشیر شادی شدہ ہیں ان کے پانچ بچے ہیں، جن کے اسکول کا خرچ اور گھریلو اخراجات کے لئے اس کا زریعہ معاش دودھ کی ڈورٹوڈور سپلائی کا کام ہے جو اب ان کے گھر میں پڑے جانے کی وجہ سے ان کا بھائی یہ کام کررہا ہے ۔ ٹانگ میں فریکچر کے بعد ان کے علاج پر تقریبا ایک لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آچکا ہے، جس بس سے حادثہ ہواتھا ،اس نے آپریشن میں مالی معاونت کی تھی۔کاشف بشیر سائیکلنگ میں گزشتہ پندرہ سال سے شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سائیکلسٹ کے لئے ذہنی سکون ضروری ہے اس کے بغیر سائیکلسٹ کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوگی۔کوئٹہ کا موسم سائیکلسٹ کے لئے آئیڈٖیل ہے۔جہان سرد موسم میں جسم کو زیادہ طاقت ملتی ہے ، پانی اور آب وہوا بھی اچھی ہے چھ گھنٹے میں ٹریننگ سے پاکستان عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ آخر میں کاشف بشیر نے وزیر کھیل سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے اعلی حکام سے ان کی مالی مدد سمیت علاج کے اخراجات اور نئی سائیکل میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.