محکمہ سیاحت پنجاب کا ’لہور لہور اے‘منصوبہ ترقی کی راہ پر چلنے لگا، 6 ماہ میں 54 لاکھ روپے سے زائد آمدن

لاہور
پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کالاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں’ لہور لہور اے ‘کا منصوبہ ترقی کرنے لگا ، 6 ماہ کے دوران 54 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی.
تفصیل کے مطابق یونیورسٹیوں کے شہر بارے مقولے مشہور ہیں ” جنیں لہور نیئں ویکھیا جمیا ای نئیں “اور اسی مقولے کے مصداق محکمہ سیاحت نے لاہور شہر کے مشہور مقامات اور سڑکوں کی سیاحت کے لئے ابتدائی طور پر 2ڈبل ڈیکر بسوں سے آغا ز کیاتو دیکھتے ہی دیکھتے سیاحوں کی دلچسپی بڑھنے لگی جس کومد نظر رکھتے ہوئے محکمہ نے اپنے بیڑے میں مزید 3 بسوں کا اضافہ کیا۔ڈبل ڈیکر بس سروس کے منتظم کے مطابق 6 ماہ کے دوران 769وفود نے لاہور کی سیر کی جس سے 36774 سیاح مستفید ہوئے۔ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے قذافی سٹیڈیم سے گریٹر اقبال پارک اور فوڈ سٹریٹ تک سیاحوں کو سیر کرائی جاتی ہے اور ابتدائی 6 ماہ کے دوران 54 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہوئی ہے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.