محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں میگا کرپشن اسکینڈل میں بااثر قناصرو سسٹم کے گرد گھیرا تنگ

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں میگا کرپشن اسکینڈل میں بااثر قناصرو سسٹم کے گرد گھیرا تنگ

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں میگا کرپشن اسکینڈل میں بااثر قناصرو سسٹم کے گرد گھیرا تنگ

کراچی(اشعر سعید)محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں میگا کرپشن اسکینڈل میں بااثر قناصرو سسٹم کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ بااثر ڈائریکٹر روشن قناصرو اور اکاؤنٹ افسر حاکم راہوجو شدید دباؤ کے بعد اینٹی کرپشن میں پیش ہوگئے۔ تفتیشی افسر کے سوالوں پر ان کے گلے خشک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی منظور قناصرو نے منگل تک جواب داخل کرانے کی مہلت مانگ لی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے غیرقانونی اثاثے بنانے کی انکوائری میں قناصرو سسٹم کو پریشان کردیا۔ تفتیشی افسر نے روشن قناصرو، ان کے بیٹے عارف قناصرو اور فرنٹ مینوں کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں۔ تفصیلات دیکھ کر روشن قناصرو کے پسینے چھوٹ گئے، جواب دینے کیلئے مہلت دینے کی منتیں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے اربوں روپے کے 27 اثاثوں، گاڑیوں، تین کمپنیوں اور پارنٹرز کے نام کھول کر رکھے تو روشن قناصرو کی ہوایاں اڑ گئیں۔ روشن قناصرو نے کہا کہ ہمیں بہت پریشان کیا ہوا ہے، مہربانی کریں معاملے کو چھوڑ دیں۔ اکاؤنٹ افسر حاکم راہو جو خدا کے واسطے دیتا رہا۔

تفتیشی افسر نے سوال کیا کہ مجھے بتاؤ کون سا اکاؤنٹ افسر ارب پتی ہے؟ اتنا پیسا کہاں سے آیا؟ جس پر حاکم راجوہو نے کہا کہ سب جھوٹ ہے، میں تو نوکری چھوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ نوکری چھوڑو گے تو بھی سندھ حکومت چلتی رہے گی، پہلے حساب دو؟ حاکم راجوہو نے کہا کہ مجھے وقت دیں، وکیل سے مشورہ کروں۔

ڈی جی منظور قناصرو، روشن قناصرو اور اکاؤنٹ افسر حاکم راہوجو کو منگل تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی گئی۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.