س جدید کارڈ کے ذریعے پیٹرول کی ادائیگی اور ہیلتھ انشورنس سمیت مختلف سرکاری اور غیر سرکاری خدمات تک رسائی ملتی ہے
متحدہ عرب امارات نے اپنے رہائشیوں کے لیے جدید خصوصیات کا حامل شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی شہریوں کا یہ جدید شناختی کارڈ نہ صرف شہریوں کی شناخت کے لیے استعمال ہوگا بلکہ اس کے کئی دیگر اہم اور حیران کن فوائد بھی ہیں۔
یہ کارڈ ایک الیکٹرانک چپ سے لیس ہے جو کارڈ ہولڈرز کی تمام ضروری معلومات کو مضبوط حصار کے ساتھ محفوظ رکھتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اس شناختی کارڈ کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی، سفری سہولتیں اور یہاں تک کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
جدید خصوصیات کے حامل اس شناختی کارڈ سے ملک میں داخل ہونے اور ملک سے باہر جانے کا عمل ای گیٹس کے ذریعے بآسانی انجام دے سکیں گے۔ جس سے امیگریشن کاؤنٹر پر رش کم ہوگا۔
ایمریٹس آئی ڈی کی مدد سے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو دنیا بھر کے کئی مقامات پر ویزا کے بغیر سفر کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں کچھ پیٹرول اسٹیشنوں پر اس شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی ادائیگی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جس کے لیے کارڈ کو Adnoc والیٹ کے ذریعے لنک کرنا ہوگا۔
اس شناختی کارڈ کی بدولت متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو الگ سے ہیلتھ انشورنس کارڈ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ ہیلتھ کیئر کی تمام معلومات اس کارڈ میں محفوظ ہوگی۔
اس ’’ایمریٹس آئی ڈی‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے رہائشی اپنے ویزا کی حیثیت ویب سائٹس پر چیک کر سکتے ہیں۔
اس شناختی کارڈ کے حامل افراد خود پر عائد سفری پابندیاں بھی چیک کرسکیں گے۔ اگر کسی شخص کو یہ شبہ ہو کہ ان پر سفری پابندی عائد ہے تو وہ اپنی ایمریٹس آئی ڈی کے ذریعے دبئی پولیس کی ایپ یا ICP ویب سائٹ پر جا کر تصدیق کرسکتے ہیں۔
جدید شناختی کارڈ کی ایک اور خاصیت آن لائن سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کرلینا ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت انسانی وسائل کی خدمات تک آسان اور محفوظ رسائی شامل ہے۔
اس شناختی کارڈ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کرسکیں گے۔
Be the first to comment