ماینال محسود کے اہل خانہ نے پولیس کی جانب سے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دینے کو مسترد کردیا

کراچی (رپورٹ :خالدزمان تنولی) قائد آباد میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے دوست ماینال محسود کے اہل خانہ نے پولیس کی جانب سے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دینے کو مسترد کردیا ، کہ ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں ہے ، ارو نہ رقم کا کوئی لین دین کا جھگڑا تھا ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قائد آباد تھانے کی حدودلانڈھی ریڑھی روڈ صدیقیہ مسجد کے پاس ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو نامعلوم افردانے کار پر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں گاڈی میں سوار 32 سالہ ماینال خان محسوولد گل ریز خان محسود جاں بحق ہو گیا تھا ،مقتول گلشن عسکری مکان نمبر 14 گلی نمبر 03 قذافی ٹاون کا رہائشی تھا ، واقع کو پولیس نے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا ، مقتول کے کزن خضرت علی نے بتایا کہ 24 مارچ کو مقتول ماینال محسود نے رات دس بجے کے قریب گھر والوں سے یہ کہ کر باہر نکال کہ میرے طعبیت ٹھیک نہیں ہے ، ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے جا رہا ہوں ، لیکن لوٹ کر واپس گھر نہیں آیا ، صبح آٹھ بجے ایک رشتے دار نے فون پر اطلاع دی کہ ماینال محسود کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ، اطلاع ملتے ہی ہم تمام کزن اور قریبی رشتے دار تھانے گئی ،اور وہاں سے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ساتھ لے آئے ، انہوں نے بتایا کہ مقتول بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، 2009 میں ولد کے انتقال کے بعد اپنے ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہو گیاتھا ، اکثر اوقات رات گئے بھی کسی نہ کسی ڈرائیور کا فون آ جاتا تھا کہ گاڑی خراب ہو گئی ہے ، تو مقتول کزن کو مجبوراآدھی رات کو بھی کاجا نا پڑ تا،واقعہ والی شب کو ان کا گھر واپس نہ آناپر گھر والے یہی سمجھے تھے ،کئیں جلدی میں کسی کام سے چلے گئے ہوں گے ، لیکن جب ان کی قتل ہونے کی اطلاع ملی تو گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا ،ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا ،واقعے کو پانچ روز گزنے کے بعد بھی یقین نہیں آ رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مرحوم چچا کے بقول 1972میں وزیرستان سے ہجرت کر کے روزگار کے سلسلے میں کراچی آئے تھے ، ان کا کہنا تھاکہ پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیاہے ، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کسی سے رقم کی لین دین کا جھگڑا تھا ، پولیس کی جانب سے میڈیا کو دیئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہیں ، دوسرے جانب ایس ایچ او قائد آباد محمد علی مروت نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لے کر ریسکیو ادارے کی ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے مقتول ماینال کے بھائی ذین اللہ محسود کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 129/2018 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی ریڑھی روڈ پرقتل ہونے والے مقتول کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے قاتلوں تک رسائی ممکن ہے ،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے مقتول مانیال محسود کے قتل کے حوالے سے انوسٹی گیشن افسر صداقت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مقتول کو انتہائی قریب پیچھے سے کان کے دائیں سائیڈ پر گولی مار کر قتل کیا ، پولیس کوجائے وقوعہ سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول کا حول ملاتھا ، جسے فرانزک لیب بیج دیاہے ،جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جائے گی ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقتول کا موبائل فون کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ، جس کی مدد سے قاتلوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی ،

کراچی (اسٹاف رپور ٹر ) قائد آبادمیں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے دوست کے قتل میں قریبی ساتھی ملوث ہو سکتا ہے ،پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لانڈھی ریڑھی روڈ پر قتل ہونے والے مانیال محسود کے قتل میں قریبی ساتھی ملوث ہو سکتا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کو انتہائی قریب سے پیچھے سے کان کے دائیں سائیڈ پر گولی مار کر قتل کیا گیا ، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مانیال کے ساتھ اسکا دوست کار میں سوار ہونگے جنہوں نے اسکو پیچھے سے گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقتول کا موبائل سے کال ڈیٹا لینا شروع کردیا ہے اور جلد ہی مقتول کے دوستوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جائیگی۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.