ماہرہ اور پریانکا کے مہاجرین کے عالمی دن پر جذباتی پیغامات

ماہرہ اور پریانکا کے مہاجرین کے عالمی دن پر جذباتی پیغامات

ماہرہ اور پریانکا کے مہاجرین کے عالمی دن پر جذباتی پیغامات

ویب ڈیسک ( بی ایل آٸی)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر بے گھر بچوں اور لوگوں کے حوالے سے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے دنیا کی بے گھر افراد کے مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء میں 70 ملین سے زیادہ لوگ گھر سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے۔

ہر دوسیکنڈ میں ایک فرد گھر سے بے گھر ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے حوالے سے بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ پاکستان کو اس امر پہ فخر ہے کہ وہ گزشتہ 40 سالوں سے افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔ مہاجرین جنگ اور دہشتگردی کے شکار ہیں اور مسلسل مشکل حالات، زیاں اورنقل مکانی جیسی مصیبتوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

ماہرہ خان نے مکہ کے مہاجرین کی مثال دیتے ہوئے کہا جب مہاجرین مکہ کا انصار مدینہ نے کھلے دل کے ساتھ استقبال کیا تو اخوت اور بھائی چارے کی روایت پر پہنچے۔ اب تک ہمارے ملک میں ان روایات کو قائم رکھا گیا ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے اپنی سرزمین پر مہاجرین کے لیے ایک الگ گھر تعمیر کیا ہے۔ یہ لوگ گھرسے بے گھر ہیں لیکن ہمیں ان کی امید کو ختم نہیں کرنا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین پریانکا چوپڑا نے بھی سوشل میڈیا پر مہاجرین بچوں کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ اس دنیا کا مستقبل آج کے بچوں کے ہاتھ میں ہے لیکن ایک کڑوا سچ یہ بھی ہے کہ معصوم بچوں کی ایک پوری نسل اپنا مستقبل جانے بغیر بڑی ہورہی ہے، یہ بچے دنیا کے مختلف خطوں میں قدرتی آفات، تشدد اورتضادات کے باعث اپنے گھروں سے بے گھر ہیں، ہمیں ان کے لیے کھڑا ہونا ہے یہ ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.