مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ یورپ کا سب سے قیمتی کلب قرار پایا ہے جس کی کاروباری قدر 3 ارب یوروز ہے۔
بزنس سروف گروپ نے یورپ کے بڑے فٹ بال کلبوں کی کاروباری قدر متعین کرنے کے حوالے سے ایک تحقیق کی جس کے تحت مانچیسٹر یونائیٹڈ 3 ارب یوروز کے ساتھ سب سے قیمتی فٹ بال کلب ہے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے کلبز ریال میڈرڈ اور بارسلونا بالترتیب دوسرے اور تیسرے درجے پر ہیں۔
پی ایم جی نے یورپ کے 32 کلبوں پر تحقیق کی اور ان کے براڈ کاسٹنگ حقوق، منافع، مشہوری، جیتنے کی صلاحیت اور سٹیڈیم کی ملکیت کا جائزہ لیا تھا۔ تحقیق کے مصنف کے پی ایم جی کے اینڈریا سارٹوری نے کہا کہ مجموعی طور پر فٹ بال کی صنعت کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ براڈکاسٹنگ کی مدد سے فٹ بال کی مشہوری میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہیں جیسے بہتر انتظامی امور، بہتر سہولتیں اور بہتر تجارتی سرگرمیاں جن کی مدد سے اس صنعت کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ان 32 کلبز میں سے پہلے دس کلبز میں سے چھ کلبز کا تعلق انگلینڈ کی پریمئیر لیگ سے ہے۔