مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔
بجلی اور پیٹرول کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافہ کر دیا گیا ۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 95روپے مہنگا ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے قیمت بڑھانے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1522روپے 65پیسے ہو گئی۔