خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں ماحولیات کی بہتری کیلئے مختص فنڈز کے بارے میں بات چیت کے دوران گرما گرمی ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے پیسوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
اجلاس میں سنیئر وزیر عاطف خان سیکریٹری ماحولیات سے استفسار کیا کہ 2 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے۔ ماحول کو بچانے کی بجائے تباہ کیا گیا، وادی کالام میں ٹمبرمافیا کا راج ہے ۔ کوئی روکنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی حسن کی حفاظت کی بجائے خراب کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات نے اربوب روپے خرچ کئے مگر کارکردگی صفر ہے۔ سیکریٹری بتائیں 2 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے سیکریٹری ماحولیات سے خرچ شدہ پیسوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔