
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9فیکٹری مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر ضلع غربی میں موجود 9 فیکٹری مالکان مقصود ، خورشید احمد جان ، بدالہنان ، فیصل الیاس ، جان حسن ، قدیر اطہر،خرم عدیل ، اقبال شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماحولیاتی ماہرین کے ہمراہ فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران 90فیصد فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دیا تھا ۔