لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

راولپنڈی: صدر نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے قبل از قت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ پر متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ آپ وزیرستان میں بھی تعینات رہے۔

 

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.