لپٹن نے نئے TVCکے ساتھ اپنی نئی مہم”جاگیں ان کیلئے جو واقعی اہم ہیں “کا آغاز کردیا۔
کراچی ( بی ایل آٸی) یونی لیور نے حال ہی میں نئے TVCکے ساتھ اپنے دنیا کے نمبر ون چائے کے برانڈز لپٹن کی مہم کا آغاز کیاہے۔ یہ ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ خوشگوار تعلق کے احساس کواجاگر کرتا ہے۔
اس مہم کا پس منظرایک ایسی چیز ہے جس سے ہم سب واقفیت رکھتے ہیں۔ اس مصروف ترین زندگی میں ہم اپنے کاموں میں اس قدر کھوجاتے ہیں کہ ان سے رابطے کا وقت بھی نہیں ملتا جو ہماری زندگی میں سب سے اہم ہیں۔
لپٹن کے نئے TVCکے ذریعہ یہی پیغام دیاگیا ہے۔ ایک باپ رات کوسونے سے پہلے اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کے معمول کو بھول کرغیر شعوری طور پر اپنے دفتری کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے۔ایسے میں لپٹن چائے کا پہلا گھونٹ ہی اس کوبھول کااحساس دلاتا ہے اوروہ کام چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے لگتاہے۔یہ سیدھا
سا پیغام ہے،”جاگیں ان کیلئے جو واقعی اہم ہیں ”
اس TVC مہم کا آغاز پورے ملک میں کیا گیا ہے اور اس نے آج کی تیز رفتار زندگی میں انسانی رشتوں کے نظرانداز ہونے کی گفتگو کوعام موضوع بنادیا ہے۔