لوکی کا جوس پینے کے 7 طبی فوائد

وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی ، کے ، اے ، ای ، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

لوکی کھانے اور اس کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد:

جسم ٹھنڈا رکھتی ہے، لو سے بچاتی ہے

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے ، خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے، معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے ، گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے، گرمی دانوں ، ایکنی اور السر سے بچاؤ کے لیے لاکی کا جوس نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔

وزن کم کرنے میں مدد گار

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے ، یہ وہ واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائیٹنگ کے اثرات نہیں آتے بلکہ معدے کی صحت بہتر ہونے کے سبب چہرہ مزید کھِل اٹھتا ہے ، لوکی کا جوس یا اسے سلاد کی صورت میں استعمال کرنے سے حیرت انگیز طور پر دنوں میں وزن میں کمی آتی ہے کیوں کہ اس میں صفر کیلوری اور بے شمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں ۔

یو ٹی آئی (urinary tract infections) میں مفید

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

اگر آپ کو یورینری ٹریک انفیکشن (یو ٹی آئی)  کی شکایت ہے تو کوئی میڈیسن لینے سے پہلے لوکی کے جوس میں لیموں کا رس شامل کر کے یہ جوس ضرور آزما لیں، لوکی کا استعمال یو ٹی آئی میں بہترین علاج ثابت ہوتا ہے ۔

معدے، آنتوں کی صحت کے لیے بہترین غذا

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں اکثر کھانے کے بعد سینہ جلنے لگتا ہے، ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے، نظام ہاضمہ کی کاکردگی درست ہوتی ہے ۔

دل کی صحت میں مددگار

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

نہار منہ لوکی کے جوس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے جبکہ دل اور شریانوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے، خون میں موجود اضافی چربی کا صفایا ہوتا ہے۔

ذہنی دباؤ کم کرتی ہے

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

لوکی میں ’ چولین ‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یادداشت تیز ہوتی ہے ، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے ، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

ورزش کے بعد استعمال کےلیے بہترین ٹانک

لوکی جوس پینے کے 7 طبی فوائد

لوکی میں پروٹین کی بھرپور مقدار پائے جانے کے سبب ورزش کے بعد اس کے  استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثر ہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے ، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔

صفر کیلوریز پائے جانے کے سبب لوکی کے جوس کے استعمال سے بغیر کسی اضافی کیلوریز کے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے جس سے مزید کچھ کھانے کی طلب ختم ہو جاتی ہے اور وزن کنٹرول رہتا ہے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.