لوکل گورنمنٹ کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں،آصف زرداری پاکستان واپس ضرور آئیں گے:مراد علی شاہ

کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میں لوکل گورنمنٹ کیساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں ،شریک چیئر پیپلز پارٹی آصف زرداری پاکستان ضرور آئیںگے۔نجی ٹی وی سماءنیوزکے پروگرام”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن بہت کم ہے مگر اس کا تاثر زیادہ ہے،پیپلز پارٹی کرپشن کے سخت خلاف ہے، ہم کرپشن کے خلاف ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،میرے آنے سے پہلے بھی حالات بہتر تھے اور میرے آنے کے بعد تعلیم کے نظام میں بہتری آئی ہے،10 ارب روپے کے انفرانسٹرکچر زپر کام جاری ہے جبکہ شہر میں میگاپراجیکٹ بھی ہیںاورسڑکیں بھی بن رہی ہیں، مجھے ہیومن ریسورس کا بہت زیادہ مسئلہ ہے،میں کام کرکے ڈلیور کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے کام کے لوگ نہیں ملتے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نہ جانے صرف سندھ کے مشیروں کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا ہوا ہے،شرجیل میمن عدالتوں میں کیسز کاسامنا کررہے ہیں،ہم احتجاج کریںگے لیکن اس کے لئے جمہوری راستہ اختیارکیا جائے گا ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اس کی منظوری دے گی اور احتجاج کے روز سکیورٹی خدشات کے باعث ایم کیو ایم کے دفتر بند رہیں گے
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.