لوریس اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ یوسین بولٹ اور سیمون بائلز نے لوٹ لیا

موناکو: 

جمیکن اسپرنٹر یوسین بولٹ نے لوریس اسپورٹس مین آف دی ایئر 2017 کا ایوارڈ جیت لیا، خواتین میں امریکی ایتھلیٹ سیمون بائلز کو ٹرافی کا حقدار قرار دیاگیا جب کہ گزشتہ برس ٹینس اسٹار نووک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے یہ ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

بولٹ نے منگل کی شب منعقدہ رنگارنگ تقریب میں یہ ایوارڈ سابق پلیئر مائیکل جونسن سے وصول کیا، تقریب میں انھوں نے بولٹ کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ لوگوں کے ریکارڈز ’ توڑنے ‘ کا سلسلہ روک دیں جس پر بولٹ نے بھی مذاق میں ’سوری ‘ کہہ دیا۔

 سال کے بہترین اسپورٹس ایوارڈ کیلیے بولٹ کا مقابلہ اس بار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز سے تھا، امریکی جمناسٹ بائلز نے ویمن کیٹیگری میں ٹاپ ایوارڈ پایا، امریکی سوئمر مائیکل فلپس کو بھی ’ کم بیک آف دی ایئر ‘ ایوارڈ سے نوازاگیا، فارمولا ون چیمپئن نکو روسبرگ نے ’ بریک تھرو آف دی ایئرایوارڈ ‘ قبضے میں کیا۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.