لندن حملہ آوروں کی شناخت جلد بتائیں گے،برطانوی پولیس

لندن : برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، نام حملہ آوروں کے نام جاری کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن حملہ آوروں کے نام جلد جاری کردیں گے، دوسری جانب حملوں کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی،حملوں میں سات افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

Terror-attack-london-876957

لندن برج حملے کے بعد برطانوی پولیس کی شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں میں تیزی آگئی ہے، خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران بارکنگ کے علاقے سے بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں برج حملہ آوروں میں سے ایک کے فلیٹ پر چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔

london-attacks

برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے۔

170603185825-15-london-bridge-incident-0603-super-169

حملوں میں مرنے والے اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے، لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مرنے والوں اور زخمیوں سے اظہار یکجتی کیلئے پھول رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

مرنے والوں اور زخمیوں سے اظہار یکجتی اور دہشت گردوں کو واضح پیغام دینے کیلئے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، جب کہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے آغاز پر کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشیلز نے لندن دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.