لزانیہ: اطالوی پکوان جو ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے

لزانیہ پاستا کی ایک قدیم قسم ہے،اس کی ابتداء چودہویں صدی عیسوی میں اٹلی سے ہوئی ۔لزانیہ بنانے کیلئے اس کی مختلف تہوں میں گوشت ، سبزیوں،پنیراور مختلف کھانے کی اشیاء کا اضافہ کیاجاتا ہے جس سے اس ڈش کی لذت میں اضافہ ہوتا ہے۔ عصر حاضر میں دنیا بھر میں لزانیہ مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔

پاکستان میں جہاں مختلف اطالوی پکوان کھائے جاتے ہیں ، وہیں لزانیہ بھی نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ لزانیہ باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔لزانیہ کی بہت سی اقسام ہمارے ہاں پاکستان میں بنائی اور کھائی جا رہی ہیں۔ مختلف اقسام کے لزانیہ کی تراکیب قارئین کی نذر ہیں۔

ویجیٹبل لزانیہ

اجزاء:

آلو۔ دو عدد (باریک کٹے ہوئے)

گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

مٹر۔ ایک کپ

سوئیٹ سوس کارن۔ آدھا کپ

پھلیاں۔ ایک کپ

شملہ مرچ۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

مشروم ۔چار سے پانچ عدد (سلائس)

لزانیہ۔ اسٹرپس نو عدد

بگھار کے لئے

آئل۔ ایک چوتھائی کپ

پیاز۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ آٹھ سے دس عدد (ثابت)

کری پتہ۔ دس سے بارہ عدد

سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

رائی دانہ۔ آدھا چائے کا چمچ

لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو پتہ۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)

ٹماٹر۔ تین سے چار عدد (کٹے ہوئے)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ( پاؤڈر)۔ ایک چائے کا چمچ

ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

چکن اسٹاک کیوب ۔ایک عدد

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

مکھن۔ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹو کیچپ۔ چار کھانے کے چمچ

لیمن گراس۔ گارنشنگ کےلئے

وائٹ سوس کے لئے۔

دودھ۔ آدھا کلو

مکھن۔ دو کھانے کے چمچ

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

رائی پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں۔

پھر اس میں لال مرچ، کری پتہ، سفید زیرہ، اوریگانو اور رائی دانہ ڈال کر بگھار لگا لیں۔

اب اس میں پیاز، ٹماٹر اور لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔

پھر نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھون لیں۔

اب مٹر، پھلیاں، گاجر، آلو اور سوئیٹ کارن پین میں ڈال کر گلا لیں۔

جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں شملہ مرچ اور مشروم ڈال دیں۔کچھ دیر بعد چولہا بند کردیں۔

پھر چکن اسٹاک کیوب ڈال کر مکس کر دیں۔

اب اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

کھلے برتن میں پانی لے کر اس میں آئل ڈال دیں۔پانی گرم کریں اور اس میں لزانیہ اسٹرپس ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں۔

بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس میں لزانیہ اسٹرپس کاٹ لیں، ان پر ٹماٹو کیچپ، سبزیاں، کٹا ہوا اوریگانو پتہ اور وائٹ سوس ڈال کر فلنگ کریں۔

پھر اس فلنگ کے اوپر وائٹ سوس پھیلا دیں۔

پھر چیڈر چیز، اوریگانو پتے، ٹماٹو کیچپ اور مکھن پھیلا دیں۔

پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر دیں۔

مزیدار لزانیہ تیار ہے۔ لیمن گراس سے گارنش کرکےسرو کریں۔

وائٹ سوس کے لئے:

ایک پین میں مکھن، میدہ، نمک، سفید مرچ اور رائی پاؤڈر ڈال کر ہلکا بھون لیں۔

پھر دودھ ڈال کر مکس کردیں جب پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

اب اس میں دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز مکس کر دیں۔

لزانیہ بلوگنیز

اجزاء:

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

پیاز ۔چار کھانے کے چمچ ﴿(کٹی ہوئی)

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

گاجر۔ ایک عدد ﴿باریک( کٹی ہوئی)

قیمہ ۔آدھا کلو

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ( ﴿کُٹی ہوئی)

ٹماٹر کا پیسٹ۔ چار کھانے کے چمچ

بلوگنیز۔ حسب ضرورت

چیز سوس ۔حسب ضرورت

چیڈر چیز۔ آدھا کپ ﴿کدوکش کیا ہوا

اوریگانو۔ ایک چائے کا چمچ

مشروم۔ چار عدد ﴿کٹے ہوئے

:چیز سوس بنانے کے لیے

مکھن ۔دو اونس

میدہ ۔دو اونس

دودھ۔ ایک کپ

یخنی۔ ایک کپ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب۔

تیل گرم کرکے کٹی پیاز کو چند منٹ تک فرائی کرلیں۔

اس میں ادرک لہسن پیسٹ، باریک کٹی گاجر اور قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔

پھر اس میں نمک، کُٹی کالی مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ اور ایک کپ پانی شامل کریں۔

اب اسے ڈھک کر قیمہ گل جانے تک پکائیں۔

لزانیہ شیٹ کو الگ سے اُبال لیں۔

پھر ایک اون پروف ڈش میں پہلے لزانیہ شیٹ بچھائیں، اس پر بلوگنیز سوس ڈالیں۔

پھراس پر لزانیہ شیٹ ترتیب سے رکھ دیں۔

اب اس پر چیز سوس پھیلا دیں۔

اس پر کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز ڈال دیں۔

آخر میں اوریگانو اور کٹے ہوئے مشروم چھڑک کر پندرہ منٹ بیک کرلیں۔

چیز پگھل جائے تو اوون سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

چیز سوس بنانے کے لئے: ایک برتن میں مکھن، میدہ، دودھ، یخنی، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک، اور کالی مرچ ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکالیں۔

چکن لزانیہ

اجزاء:

قیمہ ۔آدھا کلو

کٹی پیاز۔ آدھا کپ

تیل ۔چار کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک، لہسن ۔ایک چائے کا چمچ

سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹو پیسٹ ۔آدھا کپ

اوریگانو پتہ ۔ایک چائے کا چمچ

لزانیہ اسٹریپس ۔چھ عدد

چیز سوس کے لیے۔

مکھن۔ تین کھانے کے چمچ

میدہ ۔چار کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

دکنی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

دودھ۔ دو کپ

چیڈر چیز۔ دو کھانے کے چمچ

ٹماٹو سوس کے لیے۔

ٹماٹو پیسٹ۔ آدھا کپ

نمک۔ حسب ضرورت

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

پسا لہسن۔ آدھا چائے کا چمچ

چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب :

قیمے کے لئے۔

پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں۔

پیاز میں قیمہ، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، ادرک لہسن، سرکہ اور ٹماٹو پیسٹ شامل کر کے پکنے کے لیے رکھ دیں۔

جب گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور اوریگانو شامل کر دیں۔

لزانیہ کے لیے۔

لزانیہ کے اسٹریپس کو بوائل کر لیں۔

چیز سوس کے لیے:

مکھن گرم کر کے اس میں میدہ بھون لیں۔

پھر نمک، دکنی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کےاس میں دودھ اور پانی ڈال کر سوس تیار کر لیں۔

چولہے سے اتارتے وقت اس میں چیز بھی شامل کریں۔

ٹماٹو سوس کے لیے۔

تیل گرم کر کے لہسن، ٹماٹو پیسٹ اور پانی ڈالیں۔

اب نمک، سرکہ اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔

اسمبل کرنے کے لیے:اوون پروف ڈش میں اس کو گریس کرلیں۔

لزانیہ کی اسٹریپس بچھائیں اور اس پر پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔

اس پر اوریگانو چھڑکیں، پھرٹماٹو سوس اور چیز سوس ڈالیں اور پھر یہی عمل دہرائیں۔

آخر میں چیڈر چیز، مکھن، اوریگانواور کیچپ چھڑک کر چار نمبر پر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اوون میں بیک کریں۔

دیسی لزانیہ ود تکہ

اجزاء:

لزانیہ۔ تین سو گرام

بون لیس چکن۔ تین سو پچاس گرام

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا کلو

ثابت دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ

زیرہ سفید۔ دو کھانے کےچمچ

تیل۔ دو سے تین کھانے کے چمچ

سرخ مرچ۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

چیڈر چیز۔حسب ضرورت

موزریلا چیز۔حسب ضرورت

لیموں۔دو عدد

ثابت سرخ مرچ۔ تین سے چار عدد

ادرک ۔ایک ٹکڑا

ہلدی ۔ایک چٹکی

کٹُی ہوئی سرخ مرچ۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

پانی میں تیل اور نمک ڈالیںاور لزانیہ ابال لیں۔

اب انہیں ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور دوبارہ تھوڑا تیل لگائیں، تاکہ یہ آپس میں چپک نہ جائیں۔

تکہ کے لئے۔

زیرہ، ثابت دھنیا اور کالی مرچ کو روسٹ کر لیں۔ پھر اس میں ثابت لال مرچ، لہسن، ادرک، نمک، اور لیموں کا رس ملا کر سل بٹے پر پیس لیں۔

اب اس پیسٹ سے چکن کو میری نیٹ کریں، اسی دوران تیل بھی شامل کر لیں۔

چکن کو ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر اسے گرل پین میںفرائی کر لیں۔

جب چکن تیار ہو جائے تو ٹکڑے کر دیں۔

بیکنگ ڈش میں تیار ٹماٹر کے سوس کی لیئرز لگائیں اور چند ٹکڑے چکن کے رکھیں۔

اوپر لزانیہ کی لیئرز لگائیں۔ موزریلا چیز کو ہاتھ سے توڑ کر ڈالیں اور یہی عمل تین مرتبہ دہرائیں، تاکہ ڈش بھر جائے۔

تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں

بیف لزانیہ

اجزاء:

گائے کا قیمہ۔ ایک کلو

لزانیہ۔ایک پیالی

ٹماٹو سوس ۔ایک پیالی

سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

سویاسوس ۔دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

پسی ہوئی کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر۔ دو عدد

پیاز( باریک کٹے ہوئے)۔ دو عدد

مکھن ۔ایک چائے کا چمچ

شکر ۔ایک چائے کا چمچ

لال مرچ۔ کٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ (بھون لیں)

چیدڑ چیز۔تین کھانے کے چمچ (کدوکش کی ہوئی)

موزیلا چیز ۔تین کھانے کے چمچ (کدوکش کی ہوئی)

(دونوں پیکٹ ایک دن کے لیے فریز کر کے کدوکش کرلیں )

اجوائن ۔ایک چمچ (بھونا ہوا)

میدہ۔ دو کھانے کے چمچ

تازہ دودھ۔ دو کپ

کوکنگ آئل ۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

سب سے پہلے ایک بڑی دیگچی میں پانی ابال کر لزانیہ کی اسٹریپس اس میں ڈال دیں ۔

اب اس کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال دیں جب گل جائے تو پانی چھان لیں ۔

دوبارہ تھوڑا سا آئل لگا دیں تاکہ ایک دوسرے سے نہ جڑیں، پھر ان کو پھیلا کر رکھ دیں۔

وائٹ سوس بنانے کیلئے ۔

اس کے لیے ایک چھوٹی دیگچی میں مکھن ڈال دیں۔

جب یہ گرم ہو جائے تو میدہ ڈال کر بھون لیں ۔

اب دیگچی اتار کر دو منٹ کے بعد دودھ ڈال دیں اور لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں اور دوبارہ ہلکی آنچ پر پکائیں ۔

جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ۔

قیمہ میں ادرک لہسن ،نمک،سویاسوس اور سرکہ ڈال کر بغیر گھی کے بھون لیں ۔

ٹماٹر پنیر، سرکہ اور چینی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔

ایک ڈش میں چکنائی لگا کر وائٹ سوس تھوڑی سی پھیلا دیں ۔پھر اس کے اوپر قیمہ ڈال دیں ۔

قیمے کے اوپر ٹماٹر سوس ڈال دیں اور بُھنی ہوئی لال مرچ اور اجوائن بھی ڈال دیں۔ سب سے اوپر دونوں طرح کی چیز ڈال دیں۔

اس پر لال مرچ چھڑک کر اوون میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے ایک سواسی ڈگری پر بیک کریں ۔

مزیدار لزانیہ تیار ہے گرم گرم پیش کریں ۔

بیکڈ پاستا لزانیہ

اجزاء:

پاستا (ابلا ہوا) ۔ پانچ سو گرام

موزریلا چیز۔ایک سو پچاس گرام

چیڈر پنیر ۔ ایک سو پچاس گرام

اوریگانو ۔ چھڑکنے کے لیے

مرغی کے سوس کے اجزاء۔

چکن (بون لیس)۔ تین سو گرام

لہسن (چوپ کیے ہوئے)۔سات جوئے

ٹماٹر۔چار عدد

پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ چار کھانے کے چمچ

وائٹ سوس کے اجزاء۔

میدہ (چھنا ہوا) ۔ تین کھانے کے چمچ

مرغی کی یخنی۔ ایک پیالی

دودھ۔دو سو پچاس گرام

مکھن ۔ آدھی پیالی

ترکیب:

سوس پین میں مکھن پگھلا کر میدے کو 5منٹ تک بھونیں، پھر یخنی ملا کر 5 منٹ بھونیں۔

اس میں آہستہ آہستہ کر کے دودھ شامل کریں اور وائٹ سوس گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

چکن سوس بنانے کے لیے۔

سوس پین میں تیل گرم کر کے لہسن سنہری کریں۔ پھر چکن رنگ تبدیل ہونے تک بھون لیں اور اس میں ٹماٹر شامل کردیں۔

اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، کالی مرچ، ٬ لال مرچ اوریگانو اور نمک ڈال کر سوس گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔

ایک پائریکس کی ڈش میں آدھی وائٹ سوس ڈالیں۔ اس پر آدھا پاستا، آدھی چکن سوس اور آدھا دونوں پنیر ڈال کر اس عمل کو دہرائیں۔

اوپر اوریگانو چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں200 ڈگری پر پندرہ منٹ پکا کر نکال لیں۔

مزیدار لزانیہ تیار ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.