لاہور : ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے کئی علاقوں میں بجلی معطل

لاہور(بی ایل ٰآئی)220 کے وی غازی نیو لاہور ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق فنی خرابی کے باعث 90 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کا سامنا ہوا جب کہ این ٹی ڈی سی ٹیمیں فالٹ دورکرنے میں مصروف ہیں اور جلد ٹرانسمیشن لائن بحال کردی جائے گی۔

این ٹی ڈی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ 220 کے وی راوی گرڈ اسٹیشن سمیت این ٹی ڈی سی کا تمام سسٹم نارمل ہے۔

ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث فتح گڑھ، تاج باغ، والٹن غازی روڈ صدر، دھرم پورہ، آر اے بازار، بیدیاں روڈ، ڈیفینس، وحدت روڈ اور سمن آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply