
لاہور: ترکی کےوزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکےعیدالاضحی کی مبارکباد دی ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ترکی کےوزیراعظم بن علی یلدرم نےعیدالاضحی کی مبارک باد دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستانی قوم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھاکہ ترکی ہر خوشی اور غمی میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کھڑا ہے۔