انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹاسک فورس کے سربراہ جا ئلز کلارک کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں سیف سٹی پروگرام سے متاثرہو ئے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگی۔
لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہو ئے جا ئلز کلارک نے کہا کہ میں پاکستان میں شا ئقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں۔
جا ئلز کلارک نے کہا کہ پاکستان آ ئی سی سی کا اہم رکن ہے اور یہاں کرکٹ نہ ہونے سے شا ئقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے کام کررہے ہیں اور ‘پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو ہیروز کو ایکشن میں دیکھانے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو موقع فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہم کرسکتے اس کو موثر طریقے سے کرنا بہت ضروری ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مینجنگ ڈا ئریکٹر،لاہور پولیس، آ ئی جی پنجاب اور سٹی پولیس چیف لاہور نے سیکیورٹی کو ممکن بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں تاکہ عالمی ٹیموں کی پاکستان آمد کو محفوظ بنایا جاسکے’۔
جائلز کلار ک نے کہا کہ ‘میں سیکیورٹی ماہر نہیں ہوں لیکن ذاتی طور پر پی سی بی کی پی ایس ایل کے ڈومیسٹک مقابلے کو پاکستان میں کروانے کے لیے قابل قدر کوششوں کی حمایت کرتا ہوں’۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ‘پی ایس ایل کے دلچسپ فائنل کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انعقاد کی خواہش کو سمجھ سکتا ہوں’۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فا ئنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔