لاہور(بی ایل آٸی)رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامیہ نےلاہور کے مختلف علاقوں میں دس ماڈل بازار قائم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم ماڈل بازاروں میں انتظامیہ نے اکیس اشیا و خوردونوش پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت بہترین سبزیاں اور پھل عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔کورونا وائرس کے پیش نظر بازاروں میں سپیکر کے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ فاصلہ رکھیں کورونا سے لڑنا ہے۔عام مارکیٹ میں آلو 70 روپے فی کلو جبکہ یہاں 50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔پیاز عام بازار میں 70 جبکہ ماڈل بازار میں47 روپے، بینگن 30، بھنڈی مارکیٹ میں 140 جبکہ یہاں 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ماڈل بازاروں کے بارے میں شہری کہتے ہیں کہ روزے میں ایک ہی جگہ سے معیاری اور بارعایت اشیا کی خریداری کررہے ہیں۔ماڈل بازار میں داخل ہونے سے پہلے انتظامیہ عوام کے ہاتھ سینی ٹائزر کروارہی ہے جب کہ سوشل ڈسٹینسنگ کیلئے تمام سٹالز پر 3،3 فٹ کے فاصلے پر دائرے لگائے ہیں۔ماڈل بازار میں تمام دکانداروں کو ماسک اور گلووز پہننے کی بھی تلقین کی گئی ،ہر ماڈل بازار میں 120 دکانیں جبکہ 50اسٹالز لگائے ہیں جو عید تک برقرار رہیں گے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.