لاڑکانہ لیڈیز کلب اور متعلقہ اراضی پر قبضہ، سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

کراچی:  سپریم کورٹ نے لاڑکانہ میں لیڈیز کلب اور اس سے متعلق اراضی پر قبضے کے معاملہ پر اویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ، ریونیوں بورڈ اور دیگر متعقلہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں لاڑکانہ میں لیڈیز کلب اور اس سے متعلق اراضی پر قبضے سے متعلق معاملے پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے سرکاری اراضی کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا۔

سپریم کورٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو 15 دن میں حکم امتناعی سمیت تمام ماتحت عدالتوں سے ریکارڈ یکجا کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن کی کسی گلی میں کھوکہ لگانے کا بھی اختیار نہیں جبکہ یہاں جس کی جو مرضی آئے کرلیتا ہے، ہم قانون کے مطابق کام کریں گے۔

عدالت عظمیٰ نے لاڑکانہ پریس کلب سمیت تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو تمام جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.