لاس ویگاس:بغیر ڈارئیور شٹل بس سروس پہلے دن ہی حادثے کا شکار

لاس ویگاس(بی ایل ٰآئی) امریکا کی پہلی شٹل مسافر بس اپنے باقاعدہ سفر کے پہلے ہی روز حادثے کا شکار ہوگئی۔

شہری حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ غلطی لاری کے ڈرائیور کی تھی۔ پولیس نے لاری کے ڈرائیور کو ٹکٹ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں شہر کی سڑکوں پر استعمال ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی شٹل ہے۔ یہ تصادم گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی ملکیت وائیمو کی جانب سے اس اعلان کے ایک دن بعد ہوا کہ وہ فونیکس اور ایریزونا میں خود کار ٹیکسیوں کے ایک مکمل فلیٹ کو سڑکوں پر لارہی ہے۔

لاس ویگاس میں متعارف کی گئی شٹل میں استعمال ہونے والا سسٹم ایک فرانسیسی کمپنی نے تیار کیا تھا جو کہ اپنی ٹیکنالوجی کو لندن میں بھی ٹیسٹ کررہی ہے۔

شٹل میں 15مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو کہ 45میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے تاہم اس کی روایتی رفتار تقریباً 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.