آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو ہدایت دی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور اور موثر جواب دیا جائے۔
وہ بدھ کی رات کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی معصوم شہریوں کی بس پر فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ غیر پیشہ وارانہ کارروائی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے بھرپور اور موثر جواب کو سراہا۔ آرمی چیف نے ہدایت دی کہ لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی جارحیت پر موثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے۔