ق لیگ نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی

اسلام آباد( بی ایل آٸی)وزیراعظم عمران خان کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ق لیگ نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق ہمارے مطالبات پر ایک ہفتے میں عمل درآمد نہ ہوا تو دھماکا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری برادران کا پیغام بھی حکومت تک پہنچایا گیا اور کہا گیا کہ مونس الہٰی کو کوئی وزارت نہیں چاہیے۔

چوہدری برادران نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ اب یہ ڈھنڈورا پیٹنا بند کیا جائے کہ مونس الہٰی وزارت چاہتے ہیں۔

ق لیگ نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دیے ہیں، پہلا مطالبہ ہے کہ وزارتوں میں مکمل اختیار دیا جائے، رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ نے دوسرا مطالبہ یہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ترقی فنڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔

ق لیگ نے حکومتی وفد سے کہا ہے کہ مطالبات پر کم از کم ایک ہفتے میں عمل دکھائی دینا چاہیے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.