آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد دہشتگردوں کو فوری بدلہ لینے کا پیغام دے دیا اور ساتھ ہی پاک فوج کو بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے کھلی چھٹی دے دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیہون شریف پر ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی چیف نے سخت ترین پیغام جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے، اور یہ بدلہ فوری طور پر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے آرمی چیف نے قوم سے پرسکون رہنے کی اپیل کی تھی جبکہ سیہون دھماکے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے دشمن کو بھرپور جواب دینے کا بیان بھی سامنے آیا تھا۔