قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میرکا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

کولمبو(بی ایل آ ئی)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ کپتان کے طور پر آخری مرتبہ کھیلیں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میںانہوں نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کا تو میرا یہی ارادہ ہے کہ یہ میرے آخری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی،میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے، امید ہے اس سے آگے آنے والی لڑکیوں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی، مجھے تو 12 سال لگے یہ اعزاز حاصل کرنے میں کیونکہ شروع میں ہمیں میچ کھیلنے کے لیے ملتے ہی نہیں تھے،مگر امید ہے آنے والی لڑکیاں 100 وکٹیں جلدی حاصل کر لیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کے خلاف پی سی بی کا بہت اچھا قدم ہے کہ اس نے اندرونی تحقیقات شروع کیں ہیں کیونکہ اس سے آئندہ آنے والے کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہی ملے گی، بیرون ملک پہلے ہی اس بارے میں سختی برتی جاتی ہے اب پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہت اچھا کھیلا اور پشاور زلمی سے بھی مجھے امید ہے کہ ڈیرین سیمی کی کپتانی میں اچھا پرفارم کرے گی، تو اس مرتبہ ٹیموں میں اچھا توازن ہے۔
واضح رہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کولمبو میں کھیلے گئے ورلڈ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ میں اپنے کیریئر کی 100وکٹیں مکمل کی ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.