قومی ویمنزٹیم نے سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی

لاہور: 

قومی ویمنز ٹیم نے ون ڈے کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔

قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو  تیسرے میچ میں شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ ون ڈے میچز میں 3-0سے کلین سوئپ کے بعد گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے تیسرے مقابلے میں 38 رنز سے فتح کیساتھ 2-1سے برتری ثابت کردی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پر 113 رنز بنائے، جویریہ خان 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں،سدار امین23،ندا ڈار22 اور ناہیدہ خان19رنز کیساتھ نمایاں رہیں، ششی کلا سری وردنے اور سوگاندیکا کماری2،2شکار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 75 رنز ہی بناسکی، امالا مینڈس25 اور سیجیونی 14کے سوا کوئی بیٹسویمن ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکی، بسمہ معروف نے 2، ڈیانا بیگ اور ثناءمیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، فیصلہ کن میچ 38 رنز سے فتح کیساتھ گرین شرٹس سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔ یاد رہے کہ قومی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں بھی 0-3 سے شکست دی تھی۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.