قومی مقاصد کی کوششیں آگے بڑھائی جائیں، امن و استحکام کی جانب سفر مشکل لیکن مثبت سمت میں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی( بی ایل آٸی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے،قومی مقاصد کی کوششیں آگے بڑھائی جائیں ، امن و استحکام کی جانب سفر مشکل لیکن مثبت سمت میں ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس افسران اور فیکلٹی سٹاف سے قومی سلامتی کے امور پر خیالات کا اظہار کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ماضی میں چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا، امن و استحکام کی جانب یہ سفر مشکل ہے لیکن مثبت سمت میں ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمیں مستعد رہنے اور قومی مقاصد کا تعین کرنے کی کوششوں کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف نوجوان افسران کی کارکردگی کو سراہا۔اس کے علاوہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.