قربانی کےجذبےکےبغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم

اسلام آباد( بی ایل آٸی)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قربانی کےجذبےکےبغیردنیاکی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے بنی گالا میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دعاہےآپ کی زندگیوں میں خوشی کےمواقع باربارآتےرہیں، عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اورحضرت اسماعیلؑ کی تسلیم ورضاکی یادگارہے، آج کےدن ان عظیم شخصیات نےاطاعت وایثارکی لازوال مثال قائم کی، یہ عمل اللہ کواتناپسندآیاکہ امت محمدی کےلیےلازم قراردیدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلیےعیدالاضحیٰ سادگی سےمنائی جائےگی، قربانی کےجذبےکےبغیردنیاکی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، یہ جذبہ ہرقسم کی مشکلات کوخندہ پیشانی سےبرداشت کرنےکانام ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کےدورسےگزررہاہے، ایسے میں قوم کواقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرناہوگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.